ا لیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی

ا لیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)ا لیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی، آئندہ ہفتے چاروں صوبائی سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں صوبائی حکومتوں کا موقف سامنے آنے پر مزید لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا یہ فیصلہ ملک کے چاروں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں منگل کو الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضانے کی جبکہ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے معززممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی اور چاروں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات میں درپیش مشکلات اور اس کے ممکنہ حل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ ہفتے چاروں صوبائی سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور صوبائی حکومتوں کا موقف سامنے آنے پر مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ضمنی بلدیاتی الیکشن