پاک کالونی میں پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت احمد زکریا کے نام سے ہوئی ہے. جس کے قبضے سے چرس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق احمد زکریا قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباداور کھوکھراپار میں پولیس نے کارروائی کر کے دس جواری سمیت بارہ ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکل اور نقدی برامد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔