ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 ستمبر 19   بد ھ۔بہتر طور پر عملی پلاننگ کر کے اپنے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ ذمہ دار افراد ماتحت عملے کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آئیں گے۔

برج ثور
 ستمبر 19   بد ھ۔بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔


برج جوزا
 ستمبر 19   بد ھ۔شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔


برج سرطان
 ستمبر 19   بد ھ۔لوگوں کا دِل جیت لیں گے اور لوگوں کو متاثر کریں گے۔ لکھنے پڑھنے اور معلومات کو فروغ دینے پر زور رہے گا۔ ہنسی مزاق اور تفریح میں مزہ آئے گا۔

برج اسد
 ستمبر 19   بد ھ۔تحقیقاتی جذبہ اور مہم جوئی کی ابتداء کا اظہار ہو رہا ہے۔ محبت کی روشنی نمودار ہو گئی ہے لوگ کہیں گے کہ آپ مختلف قسم کے لباس پہن رہے ہیں اسی سے کچھ ہو رہا ہے۔


برج سنبلہ
 ستمبر 19   بد ھ۔ہنسی مذاق میں بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کے لئے تیار رہیں متبادل منصوبہ بنا لیں اپنے خواب لکھ لیا کریں۔جیون ساتھی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔


برج میزان
 ستمبر 19   بد ھ۔حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔


برج عقرب
 ستمبر 19   بد ھ۔مسلسل اخراجات کی وجہ سے ذہنی دبائو ہو سکتا ہے لہٰذا اخراجات پر قابو پائیے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔


برج قوس
 ستمبر 19   بد ھ۔شراکت کے بارے میں فیصلہ کرنے‘ اجتماعی کوششوں اور ازدواجی حیثیت پر زور رہے گا۔ زندہ دِلی سے دن گزرے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکے گی۔


برج جدی
 ستمبر 19   بد ھ۔آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہوگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا۔ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔سوچ وسعت اختیار کرے گی۔


برج دلو
 ستمبر 19   بد ھ۔جذباتی پن اور بے چینی کا مظاہرہ مزید خواہ مخواہ کے مسائل لا سکتا ہے۔ حوصلہ ‘ صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ دیرینہ خواہش کی تکمیل ہو سکے گی۔

برج حوت
 ستمبر 19   بد ھ۔بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں بھی کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔