کراچی : 8 محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، سکیورٹی انتہائی سخت، موبائل فون سروس معطل

کراچی : 8 محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، سکیورٹی انتہائی سخت، ...
کراچی : 8 محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، سکیورٹی انتہائی سخت، موبائل فون سروس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 8 محرم کا مرکزی جلوس آج دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، سکیورٹی کیلئے جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ تمام تجارتی مراکز بھی بند کردیے گئے ہیں، آج رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔
شہر قائد میں 8 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے روٹ اور حساس مقامات پر موبائل فون سروس صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گی، میرپور خاص، سیہون، سکھر، حیدرآباد اور نواب شاہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔ 9 اور 10 محرم کو صبح 7 سے رات 12 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، موبائل فون سروس وزارت داخلہ سندھ کی سفارش پر بند کی گئی ہے۔
کراچی میں 8محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کیلئے 5500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے ، فوجی جوان بھی نمائش پر موجود ہیں۔جلوس کے راستوں کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بھی سیل کردیے گئے ہیں، محرم کے تین روز تک ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔


علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 182 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 6122 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر 1648 اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں، شہر بھر میں 630 مجالس بھی برپا کی جائیں گی۔