برطانیہ میں پہلی گرفتاری کے بعد اب تک کتنی جائیدادیں ڈھونڈ لی گئیں؟ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو اتنی زیادہ رقم بتادی کہ آپ گنتی ہی بھول جائیں گے

برطانیہ میں پہلی گرفتاری کے بعد اب تک کتنی جائیدادیں ڈھونڈ لی گئیں؟ اٹارنی ...
برطانیہ میں پہلی گرفتاری کے بعد اب تک کتنی جائیدادیں ڈھونڈ لی گئیں؟ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو اتنی زیادہ رقم بتادی کہ آپ گنتی ہی بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں اب تک 250 ملین پاﺅنڈز کی جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے، برطانیہ میں جو شخص گرفتار ہوا اس نے 250 ملین ڈالر براستہ دبئی برطانیہ منتقل کیے، مجرموں کی تحویل کے معاہدے سے ہمیں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ برطانیہ کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے بعد مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہو گیا ہے، برطانیہ سے ہونے والا یہ معاہدہ آگے بڑھنے میں مدد دے گا، برطانوی حکومت پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق سراغ لگانے میں مدد کر رہی ہے، اب تک 250 ملین پاؤنڈزسے زائد کی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے لیکن برطانوی قانون کے مطابق ان لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے، برطانیہ میں گرفتار شخص نے 250 ملین ڈالر براستہ دبئی برطانیہ منتقل کیے۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ دبئی میں 550 افراد بڑی جائیدادوں کے مالک ہیں،جب سے سپریم کورٹ نے معاملہ اٹھایا ہے بہت پیش رفت ہوئی ہے، چیف جسٹس نے کہا میرے تخمینے کے مطابق پاکستانیوں کی ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی جائیدادیں دبئی میں ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں انکشاف کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی 2700 جائیدادوں کاسراغ لگایاہے۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کہا15، 20 لوگوں کو عدالت بلالیتے ہیں، زبردستی کسی کے ساتھ نہیں کریں گے، آرٹیکل 4 کے پابند ہیں، بیرون ملک 15 سے 20 بڑے اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں سے تفتیش کر کے پیشرفت رپورٹ فراہم کریں۔