منی بجٹ کے بعد اب کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ جانئے مکمل تفصیلات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں انکم ٹیکس کے 8 سلیب متعارف کرائے گئے ہیں جن میں پہلی سلیب 4 لاکھ روپے کی آمدن تک رکھی گئی ہے جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی جبکہ آخری سلیب 50 لاکھ روپے سے زائد کی ہوگی جس پر6 لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس ہوگا جبکہ 29 فیصد ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔
فنانس بل کے مطابق چار لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، چار سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 1 ہزار روپے کا ٹیکس ہوگا۔ 8 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ہوگا، اسی طرح 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 30 سے 40 لاکھ روپے آمدن پر ڈیڑھ لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس ہوگا، 30 سے 40 لاکھ روپے آمدن والے افراد کو فکسڈ کے علاوہ 20 فیصد ٹیکس علیحدہ سے بھی دینا ہوگا۔
بل کے مطابق، 40 سے 50 لاکھ روپے آمدن والوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا، 40 سے 50 لاکھ روپے آمدن والوں کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ انکم ٹیکس کی آخری یا آٹھویں سلیب 50 لاکھ روپے سے زائد آمدن کی رکھی گئی ہے جس پر 6 لاکھ روپے فکسڈ اور 29 فیصد علیحدہ ٹیکس دینا ہوگا۔