دعا کرتا ہوں عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا وہ تبدیلی آئے: بھارتی وزیر داخلہ

دعا کرتا ہوں عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا وہ تبدیلی آئے: بھارتی وزیر ...
دعا کرتا ہوں عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا وہ تبدیلی آئے: بھارتی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جموں (ویب ڈیسک) راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا وہ تبدیلی آئے،بھارت نے پاکستان کے ساتھ رشتے بہتر بنانے کی متعدد بار پہل کی، مودی اس کے لئے پاکستان بھی گئے تھے۔

انہوں نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے تبدیلی کے وعدے پر کہا مجھے بالکل نہیں لگتا کہ تبدیلی آئے گی۔ لیکن خدا کرے کہ تبدیلی آئے۔ میں دعا کرتا ہوں اوپر والے سے کہ تبدیلی آئے۔جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لیں۔جن سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیر کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، میں ان سے اپیل کرتاہوں کہ سیاسی عمل میں وہ بھی حصہ لیں کیونکہ اس طرح کے انتخابی عمل سے عوام کے ساتھ راست رابطہ کا موقع ملتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ رشتے بہتر بنانے کی متعدد بار پہل کی اور وزیر اعظم نریندر مودی اس کام کو انجام دینے کے لئے پروٹوکول توڑ کر پاکستان گئے تھے۔