مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن کے بعد لاہور میں بھی پکڑے گئے، کس چکر میں پکڑا گیا ؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن کے بعد لاہور میں بھی پکڑے گئے، کس چکر ...
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن کے بعد لاہور میں بھی پکڑے گئے، کس چکر میں پکڑا گیا ؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 ستمبر کو مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر قطری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ لاہور میں پکڑے گئے تھے۔

اپنے پروگرام میں چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ 16 ستمبر کو مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ڈیفنس لاہور سے جاتی امرا جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی پر قطر کی نمبر پلیٹ ہونے کی وجہ سے اسے پکڑا گیاجبکہ قطر کے نمبر کی گاڑی کے کاغذات بھی نہیں تھے جس کے بعد انہوں نے اسے تھانے میں بند کردیا۔ گاڑی کا نمبر 110845 قطر ہے۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ لندن کی طرح شریف خاندان کی پاکستان میں بھی ریاستیں ختم ہوچکی ہیں ،پولیس نے 2 گاڑیاں پکڑی تھیں، گاڑی پکڑے جانے کے بعد انہوں نے کسی مجسٹریٹ کو ایک سال کا اعزاز نامہ دکھا یا اور سپرداری پر گاڑی لے گئے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور