پرنس محی الدین بلوچ کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان

پرنس محی الدین بلوچ کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان
پرنس محی الدین بلوچ کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان، سیاسی و سماجی حلقوں میں نام گردش کرنے لگا۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان جہاں اب تک گورنر نہیں بنایا جاسکا ہے اب ایک موزوں نام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ جوکہ 9 سال وفاقی وزیر رہے ہیں اور خان ا?ف قلات کے صاحبزادہ بھی ہیں جنہوں نے بلوچستان میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا اب ان کا نام بلوچستان کے نئے گورنر کے طور پر تیزی کے ساتھ گردش کرنے لگا ہے جبکہ ملک کی اہم شخصیات نے بھی پرنس محی الدین بلوچ کے نام پر اتفاق کے لئے اپنے اپنے طور پر رابطے تیز کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرنس محی الدین بلوچ کا نام صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق باقاعدہ کوئی اعلان یا متفقہ فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔