صدر ممنون حسین کی وائرل ہونے والی یہ تصویر تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

صدر ممنون حسین کی وائرل ہونے والی یہ تصویر تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن دراصل اس ...
صدر ممنون حسین کی وائرل ہونے والی یہ تصویر تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر ممنون حسین کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پسینے میں شرابور ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے عام کپڑوں میں ملبوس ایک بینچ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ان کی 2012کی تصویر ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف محمد عباد نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ممنون حسین کی وائرل ہونے والی اس تصویر میں ان کے ساتھ وہ خود موجود ہیں اور یہ تصویر 2018 کی نہیں بلکہ 2012 کی ہے۔ محمد عباد نے لکھا ’ فیس بک پر پی ٹی آئی کے پیجز کی جانب سے میری تصویر استعمال کی جارہی ہے اور اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ 2018 میں لی گئی ہے حالانکہ یہ تصویر تو 2012 کی ہے‘۔


محمد عباد نے سوال کیا کہ وہ اپنی تصویر کے غلط استعمال پر کیا کارروائی کرسکتے ہیں؟ کیا پاکستان میں ایسا کوئی قانون موجود ہے جو میرے حقوق کا تحفظ کرے کیونکہ اس پراپیگنڈے کے باعث میرے اہلخانہ اور دوست احباب سخت پریشان ہیں۔