” اسد عمر عمران خان کے خلا ف سازش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔“ مبشر لقمان بلاآخر پھٹ پڑے ، تہلکہ خیز بات کہہ دی

” اسد عمر عمران خان کے خلا ف سازش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔“ مبشر لقمان بلاآخر پھٹ ...
” اسد عمر عمران خان کے خلا ف سازش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔“ مبشر لقمان بلاآخر پھٹ پڑے ، تہلکہ خیز بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام ’ کھرا سچ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کا جو بھی ویژن تھا اسے آج اسد عمرنے دفن کر دیاہے ، عمران خان کہتے تھے کہ ہم ٹیکس اکھٹا کریں گے اور سب کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئیں گے لیکن حکومت نے منی بجٹ میں نافائلز کو گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنے کی اجازت دیدی ہے یعنی جو ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈال دیا گیاہے اور جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔
مبشر لقمان کا کہناتھاکہ لینڈ مافیا کو خوش کر دیا گیا اور آٹو موبائل مافیا کو مزید مضبوط کر دیا گیا اور ثابت کر دیا گیا کہ اسد عمر نے لینڈ مافیا اور آٹو مافیا کے ہاتھوں مجبور ہو کر تمام تر ٹیکس ،ٹیکس دینے والوں پر ڈال دیا۔مبشر لقمان کا کہناتھا کہ عمران خان نے میرے پروگرام میںالیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اسد عمر وزیر خزانہ ہو ں گے کہیں عمران خان کے ساتھ دھوکہ دہی تو نہیں ہوئی کہ جس شخص پر انہوں نے اندھا دھن اعتماد کیا اور وہی شخص اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چل پڑا ہو ، کہیں ایسا تو نہیں کہ دو تین سال کے بعد اسد عمر ملک کا مزید بیڑہ غرق کر کے لندن بھاگ جائیں اور عمران خان یہاں کسی دلدل میں پھنس جائیں، اللہ کرے ایسا نہ ہو ۔
اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہناتھا کہ اسد عمر نے امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیکس لگایا اور بہت اچھا کیا لیکن اسد عمر کی آنکھوں میں اس وقت کیا پڑا ہو اتھا جب وہ بھول گئے کہ نو بلین روپے سالانہ لوکل انڈسٹری والے لوگوں سے اون لیتے ہیں ، وہ لوگوں کا خون چوس رہے ہیں ، اسد عمر نے ’پان پراگ‘ پر پانچ سو گنا ٹیکس کیوں نہیں لگا سکے جو کہ انڈیا سے امپورٹ ہوتی ہے ،کولگیٹ سابن کیوں نہیں بند کر سکے جو کہ انڈیا سے امپورٹ ہو رہے ہیں ؟ایسی چیزوں پر ٹیکس لگے جس کا فائدہ نان فائلرز کو نہ ہو۔انکم ٹیکس یہ ہے کہ آپ نے کمایا اور آپ اس پر ٹیکس دیتے ہیں ، ایک شخص کماتا ہی نہیں تو وہ ٹیکس نہیں دے گا ،لیکن اگر وہ کمائی ہی نہیں کر رہا تو جائیداد کہاں سے خریدرہاہے اور گاڑیاں کہاں سے خرید رہاہے اگر وہ ٹیکس فائلر ہی نہیں ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -