اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نواز شریف اور مریم نواز کو بتایا گیا تو انہوں نے کیا کام کیا؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاوں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز شریف اور داماد محمد صفدر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو تینوں نے آسمان کی طرف منہ کر کے اللہ کا شکر ادا کیا۔