عدالتوں سے سرخرو ہوئے،نیب کا فیصلہ انتقام پر مبنی تھا، احسن اقبال

عدالتوں سے سرخرو ہوئے،نیب کا فیصلہ انتقام پر مبنی تھا، احسن اقبال
عدالتوں سے سرخرو ہوئے،نیب کا فیصلہ انتقام پر مبنی تھا، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں، نیب کا فیصلہ انتقام پر مبنی تھا۔
سماءنیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج نواز فیملی کی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کی سزائیں معطل کر دیں،ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کہتے ہیں پتہ چل گیا ہے ان اقدامات کے پیچھے آئین ہے نہ قانون ہے، فیصلہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے، عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں، نیب کا فیصلہ انتقام پر مبنی تھا۔

مزید :

قومی -