اداکارہ ماہرہ خان کا ثانیہ مرزا کے متوقع ننھے مہمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور(این این آئی) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے متوقع ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ ماضی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔ماہرہ خان کی اس تصویر پر ٹینس سٹار نے تعریف کرتے ہوئے ‘‘بہت کیوٹ’’ کا تبصرہ کیا ہے۔ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے بھی ثانیہ مرزا اور ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
My one and my only, the centre of my universe.. make a little prayer for my baby azzu today. Here’s wishing and praying for all children to be happy, healthy and protected from any kind of evil inshAllah.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 15, 2018
Miss carrying him in my arms❤️ pic.twitter.com/vHB02NXHir