ہردیک پانڈیا کی انجری کس نوعیت کی ہے اور کیا وہ بیٹنگ کر پائیں گے؟ ناقابل یقین تفصیلات نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دئیے

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا جاری ہے جس دوران بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا زخمی ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے، ان کی انجری کی نوعیت کیسی ہے اور کیا وہ بیٹنگ کر پائیں یا نہیں؟ تفصیلات نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہردیک پانڈیا کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی ہے۔ وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل ہیں اور طبی عملہ اپنے کام میں مصروف ہے۔ ہردیک پانڈیا کی جگہ منیش پانڈے میدان میں آ چکے ہیں۔
ہردیک پانڈیا گراﺅنڈ میں واپس آئیں گے یا اپنی ٹیم کی بیٹنگ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے یا نہیں؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال اس بارے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم ان کی انجری کے باعث بھارتی شائقین کرکٹ پریشانی کا شکار ہیں۔