حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے:فواد چوہدری

حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے:فواد چوہدری
حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے:فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے،حکومت عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نواز شریف مریم نواز اور محمد صفدر کی سزاو¿ں کی معطلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں اورنیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے،حکومت عوامی خواہشات کی امین ہے،پاکستان کے عوام کا مفاد ، خواہش ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو،نیب خودمختارادارہ ہے اورقانون کے مطابق اپنے امورانجام دینے کامجاز ہے،کلثوم نوازکی وفات پرملزمان کواسلامی،اخلاقی روایات کی روشنی میں سہولیات دیں،حکومت قومی سرمایہ لوٹنے والوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کی ذمے داری ادا کرتی رہے گی،پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی مضبوطی اورانکی تقویت پریقین رکھتی ہے۔

مزید :

قومی -