رینجرزکی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی،4 ملزمان گرفتار

رینجرزکی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی،4 ملزمان گرفتار
رینجرزکی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی،4 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا،ملزمان کا تعلقی سیاسی پارٹی سے ہے۔ 
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان رینجرز نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ریجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا،زمان ٹاون کے علاقے سے اسداللہ نامی ملزم گرفتار کیا گیا،ملزم کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے،لینڈگریبنگ اوربھتا خوری میں ملوث ہے،زمان ٹاون سے ہی عبدالنوید اورراشداکرم عرف وکی کوگرفتارکیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ماڈل کالونی سے ڈکیتیوں کی سہولت کاری میں ملوث موسیٰ کو گرفتارکیا گیا ،گرفتارملزمان سے اسلحہ،گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد ہوا،گرفتارملزمان کوقانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔