بچوں کی شادی،روزگار اور ذاتی گھر بنانے کے لئے ایسی تسبیح جسے پڑھنے سے دکھی ماؤں کی مشکلات دور ہوجاتی ہیں

لاہور(نظام الدولہ)مجھے بہت سی پریشانیوں نے گھیرا ہوا ہے۔ 29 سال سے پردیس میں ہوں مگر حالات بگڑتے ہی جارہے ہیں ۔بڑی مشکل سے بچوں کو پڑھایا لیکن اب ڈگری لینے کے بعد بھی ان کا کوئی کام نئی بن رہا۔ شوہر ٹیکسی چلاتے ہیں مگر کچھ ہی وقت گذرتا ہے اوران کا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں نئی گاڑی لینی پڑتی ہے اوریوں پریشانی اور بڑھ جاتی ہیں ۔گھر کرائے کا ہے۔ بچے جوان ہیں،کوئی رشتے کی بات بھی نہیں بنتی۔ آپ استخارہ کرکے بتائیں آخر کیا وجہ ہے ؟اللہ آپ کوجزا دے ۔(نرجس حسین )
جواب ۔اللہ تعالٰی آپ کی مشکلات کو دور فرمائے ،ماں باپ اولاد کو پڑھانے کی فکر میں زندگی وقف کردیتے ہیں کہ شاید بڑھاپے میں ان کو سکون مل جائے لیکن جب عمر اس مقام پر پہنچتی ہے تو ایک اور دریا سامنے ہوتا ہے جسے عبور کرنا مشکل لگتا ہے ۔آپ یقین رکھیں اللہ کریم بندے کو اسکی بساط سے زیادہ نہیں آزماتے ۔یقینی طور پر آپ کو آپ کی دعاوں کا اجر ملنے والا ہے ۔استخارہ کی رو سے مشکلات جلد رفع ہونے والی ہیں ، جو خرابی نظر آتی ہے ،اسکا خاتمہ کرنے کے لئے آپ یہ تسبیح شروع کریں ،آیت کریمہ روزانہ ایک تسبیح چالیس روزدل میں پڑھنا معمول بنا لیں ،اول آخر درود پاک سات مرتبہ ۔گھر میں سورہ فتح پڑھاکریں یا پڑھوایا کریں ۔ذاتی گھر اور بچوں کے رشتہ کے لئے یہ تسبیح دل میں پڑھا کریں ۔یا مالک یا لطیف ۔روزانہ تین سو تیرہ مرتبہ ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )