پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں: اداکارہ میرا

دبئی( آن لائن )ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر پاکستانی اداکارہ میرا نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق میرا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں، میری ٹیم بہت اچھی اور پرجوش ہے، تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری نیک تمنائیں ہیں۔واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب اداکارہ میرا نے پاکستانی ٹیم کے لیے ایسا پیغام دیا ہو۔2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 چیمپین شپ کے دوران میرا نے اس وقت کے کپتان شاہد آفریدی کو بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ حریف ٹیموں سے دبنے کے بجائے ان پر دباو ڈالنے کی کوشش کریں۔