مواصلات کے34منصوبوں میں تاخیرکیوں ہوئی،آڈٹ کرایاجائےگا،وزیر مملکت مواصلات مرادسعید

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مواصلات مرادسعید نے مواصلات کے 34 منصوبوں میں تاخیر ہونے پر منصوبوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیرمملکت مواصلات مرادسعیدنے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مواصلات کے34منصوبوں میں تاخیر کروائی ان تمام منصوبوں میں تاخیر کیوں ہوئی اس کا آڈت کرایا جائے گا ،تاخیرسے ان منصوبوں کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوگیاہے،تاخیرہونے والے منصوبوں کی لاگت میں30 سے40فیصد اضافہ ہواہے،یہ دیکھنا ہوگا کہ ایک منصوبہ ایک ارب کاتھا تو25ارب کیسے ہوگیا،مواصلات کے منصوبوں کے کنٹریکٹس میں چندکمپنیزکوباربارنوازاگیاہے،وزارت مواصلات میں ای بڈنگ اورای ٹینڈرنگ کے نظام متعارف کرائیں گے،ای سسٹم نافذ کرانے کےلئے وفاقی کابینہ سے اجازت لیں گے۔
وزیر مملکت مراد سعید نے کہا کہ چیرمین این ایچ اے کے پاس بہت ساری گاڑیاں ہیں ان کی تفصیلات مانگ لی ہیں،سی پیک کے مغربی روٹ پرکوئی کام نہیں ہوا ہے،موٹروے کے جتنے منصوبے ہیں ان کوجاری رکھیں گے،گزشتہ حکومت کے دور میں بہت سارے منصوبوں کیلئے ٹوکن منی رکھی گئی،چکدرہ کالام روڈ نہ بننے کی بڑی وجہ سیاسی اثرورسوخ ہے،سیاسی مداخلت پرامیر مقام کو یہ ٹھیکہ دیا گیا،آج اجلاس میںچائے ملی آیندہ چائے نہیں ملاکرے گی،سادگی اپنائی جائے گی۔