”رات کی تاریکی میں ۔۔۔“عابد شیر علی کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ جان کر چیئر مین نیب بھی غصے میں آجائیں گے

”رات کی تاریکی میں ۔۔۔“عابد شیر علی کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ جان کر چیئر ...
”رات کی تاریکی میں ۔۔۔“عابد شیر علی کا ایسا بیان سامنے آگیا کہ جان کر چیئر مین نیب بھی غصے میں آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ رات کی تاریکی میں آنیوالے فیصلے حق اورسچ پر مبنی نہیں ہوتے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پول کھل گیاہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کیلئے ڈرامہ کیاگیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ جو غلط قسم کے الزامات نوازشریف پر لگائے گئے تھے اس حوالے سے نیب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہاہے ۔ اس سے یہ پول کھل گیا ہے کہ نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کا ایک ڈرامہ رچایا گیا جس سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے رات کی تاریکی میں آتے ہیں اور کچھ فیصلے دن کی روشنی میں آتے ہیں اور رات کی تاریکی میں آنیوالے فیصلے حق اور سچ پر مبنی نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ اتنے وسائل استعمال کرنے کے باوجود نیب نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا ۔

مزید :

قومی -