”ہم نے یہ کبھی نہیں۔۔۔“ریونیو کے وزیر نے ایسا یوٹرن لے لیا کہ جان کر پاکستانی عوام حیرت زدہ رہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہاہے کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر تمام مسائل حل کردے گی بلکہ ہم نے یہ کہا تھا کہ ہم نیک نیتی سے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم حکومت میں آکر تمام مسائل حل کردیں گے بلکہ ہم نے یہ کہا تھا کہ ہم نیک نیتی سے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے جو حالیہ اقدامات کئے ہیں اگر وہ نہ کئے جاتے تو خسارہ مزید بڑھ جاتا جو پچھلی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ساڑھے سات فیصد ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن گاڑیوں کی پاکستان میں پیداوار نہیں ہوتی اس پر ٹیکس بڑھایاگیاہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستان کے دومسئلے ایسے ہیں جن کو ہمیں سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے ۔ ایک پانی اور دوسرا معیشت کاہے ۔ اگر ہم نے اس پر قابوپانا ہے تو ہم کو اپنی معیشت کو آئی سی یو سے نکالنا پڑے گا ۔