وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانرواہ سے ملاقات کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ امریکہ بھی پریشان ہو جائے، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ چکے ہیں جہاں وہ 6 گھنٹے قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جس دوران کئی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم اور سعودی فرمانروا کی اس ملاقات کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں دیکھ کر امریکہ بھی پریشان ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کے دوران علاقائی و خطے کی امن و سلامتی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے امور بھی زیر غور آئے اور دونوں ملکوں کی قیادت نے ہر موقع پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونے اور سٹریٹجک امور مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت، حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔