عمران خان ابوظہبی پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

عمران خان ابوظہبی پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں ...
عمران خان ابوظہبی پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سرکار ی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، ابو ظہبی ائیر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے پر تپاک استقبال کیا ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد اماراتی ولی عہد کی دعوت پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں انہوں نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں عرب امارات کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیرِ خارجہ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزراور وزیر برائے صدارتی امور موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمراورمعاون خصوصی برائے تجار ت عبد الرزاق داؤد بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔پاکستان اور عرب امارات رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کادورہ کے دوران روضہ رسولﷺ پرحاضری دینے اورعمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی فرمانروا  شاہ سلمان بن عبد العزیز  کے ساتھ جدہ میں ملاقات کی تھی ۔

مزید :

قومی -