دوسروں کی حفاظت پر معمور پولیس کانسٹیبل خود نامعلوم چوروں کی واردات کا شکار

دوسروں کی حفاظت پر معمور پولیس کانسٹیبل خود نامعلوم چوروں کی واردات کا شکار
دوسروں کی حفاظت پر معمور پولیس کانسٹیبل خود نامعلوم چوروں کی واردات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہریوں کوچوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے فرائض انجام دینے والا پولیس کانسٹیبل ساجد خود نامعلوم چوروں کی واردات کا شکارہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کا کانسٹیبل ساجد جو مانگا منڈی کے علاقے میں رہائش پذیر ہے گزشتہ روز گھر کو تالے لگا کر تھوڑی دیر کیلئے باہر گیا اور جب واپس آیا تو نامعلوم چور اس کے گھر کا صفایا کر کے جاچکے تھے کانسٹیبل ساجد کے مطابق نامعلوم چوروں نے اس کے گھر سے ڈیڑھ تولے سونا نقدی موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا چرالی ہیں، پولیس نے ساجد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -