”یہ میچ نواز شریف جیت گیا ،اسٹیبلشمنٹ کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے سے پہلے ۔۔۔“اینکر پرسن مبشر زیدی نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کو دی جانے والی سزا معطل کردی ہے جس پر پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچ گیا اوراس حوالے سے نہ صرف الیکٹرانک میڈ یا بلکہ سوشل میڈ یا پر بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں لیکن اس بارے میں بات کرتے ہوئے صحافی مبشر زیدی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میچ تو نواز شریف فائنل اوور میں جیت گئے ،اسٹیبلشمنٹ کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے سے پہلے یاد رکھنا چاہیے تھا کہ اگلے کی باری بھی آنی ہے ۔
واضح رہے کہ نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے ہیں ،اس موقع پر کارکنوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا ۔