شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی: اسرائیلی وزیر اعظم

شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی: اسرائیلی وزیر اعظم
شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی: اسرائیلی وزیر اعظم

  

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون میں گفتگو میں نیتن یاہو نے شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی کا الزام شام پر عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ماسکو حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت شام میں ایرانی عسکری عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ روس نے شام میں روسی طیارے کی تباہی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ یہ روسی طیارہ پیر کی شام شامی میزائل دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی