کینگرو بیٹسمین’’ ڈی آرسی شارٹ ‘‘ کتے کے کاٹنے سے زخمی

سڈنی(یواین پی)اپنے پالتو کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے کینگرو بیٹسمین ڈی آرسی شارٹ سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 28 سالہ بیٹسمین اپنے پالتو کتے کے ساتھ ڈاگ ٹوائے کی مدد سے کھیلنے میں مگن تھے کہ اچانک کتے نے جھپٹ کر ڈاگ ٹوائے پر اپنے دانت گاڑ دیئے اور ڈی آرسی شارٹ کا ہاتھ بھی درمیان میں آگیا۔ رپور ٹ کے مطابق ان کی ہتھیلی پر گہرا زخم آیا جس پر ٹانکے بھی لگائے گئے، اب وہ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شرکت کر سکیں گے۔