سرچ آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر فضل امین نے خود کو ہینڈگرنیڈ سے اُڑادیا

ٹانک(آن لائن) ملک بھر میں جاری آپریشن ردلفساد کے تحت ٹانک کے علاقے شیخ اُتار میں سرچ آپریشن کے دوران تحریک طالبان کے اہم کمانڈرفضل امین اور فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ،فضل امین نے گرفتاری کے خوف سے خود کو ہینڈ گرنیڈ سے اُڑادیا۔
ٹانک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر تھانہ گومل کے حدود میں واقع گاؤں جیوس میں ٹی ٹی پی کے اہم مقامی کمانڈر فضل امین ولد سیف اللہ قوم محسودساکن جنوبی وزیرستان جو تھانہ گومل پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھاکی موجوگی کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک مشترکہ سرچ آپریشن کیا ،اس دو ران کمانڈر فضل امین نے فورسز کو دیکھتے ہی دستی بم سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوااور کمانڈر فضل امین نے خود کو ہینڈ گرنیڈ سے اُڑادیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کردی ہے جبکہ آپریشن کے دوران دیگر کئی مشتبہ افراد کے بھی گرفتار ہونے کی اطلاعات ہیں ،جن سے تفتیش کاعمل جاری ہے۔