کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا،نوٹس جاری

کراچی(آئی این پی )شہرقائد میں کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔
شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساتھ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردئیے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دئیے گئے۔
درخواست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پرنہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار اور ذہنی اذیت پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔