حادثات میں 3 افراد جاں بحق‘ 4 خودکشیاں‘ ایک لاش برآمد‘ نشئی ہلاک

  حادثات میں 3 افراد جاں بحق‘ 4 خودکشیاں‘ ایک لاش برآمد‘ نشئی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان‘ رحیمیار خان‘ وہاڑی‘ حاصل پور‘ بھکر (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) حادثات میں 3 افراد جاں ب بحق‘ 4 خودکشیاں‘ ایک لاش برآمد جبکہ نشئی ہلاک ہوگیا ہے۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق  چیچہ وطنی کی رہائشی خاتون نے کالا پتھرپی کر خود کشی کر لی بتایا جاتا ہے کہ ارم بی بی کا گھر میں جھگڑا ہوا جس پر اس نے کالا پتھر پی لیا حالت خراب ہونے پر اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ چل(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)


 بسی۔ مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کر لی تفصیل کیمطابق الپہ پولیس کے علاقے کے رہائشی عاصمہ بی بی کا گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکراس نے کالا پتھر پی لیا اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پروہ چل بسی دریں اثنا نیوملتان پولیس کیعلاقے راجپوت کالونی کے رہائشی محمد مزمل کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا ان جھگڑوں سے تنگ ا?کر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی پولیس نے خود کشی کے واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ریلوے ٹریک پر پتنگ لوٹنے والا لڑکا لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق، تفصیل کے مطابق مہر آباد کا رہائشی محمد قاسم جو کہ ریلوے ٹریک پر پتنگ لوٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگیا موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع فراہم کر دی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کی موت کی تصدیق کر دی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی۔روٹرپمپ کاسوئچ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا26سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا2زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق تھلی چوک کارہائشی26سالہ محمدنیاز جوکہ روٹرپمپ کا سوئچ لگاا رہا تھاکہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد نیاز جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے دوافراد جن میں شیخ واہن کی رہائشی20سالہ شاہدہ بی بی اور آدم صحابہ کارہائشی12سالہ محمدمظفرشامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔وہاڑی سے سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار کے مطابق کھلے عام نشہ کی فروخت کی وجہ سے رواں ماہ میں تیسرا شخص موت کے منہ میں چلا گیامیونسپل کمیٹی کی عقبی گلی سے 30 سالہ شخص کی نعش برآمد،پولیس تھانہ دانیوال نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی شہریوں کا نشہ کی کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردو نواح میں موت کے سوداگروں نے نشہ آور انجکشن اور گولیوں سمیت دیگر منشیات کھلے عام فروخت کرنا شروع رکھی ہے منشیات کے استعمال سے نوجوان بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے رواں ماہ میں نشہ کی زیادتی کے باعث تیسرا شخص موت کے منہ میں چلا گیاپولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا غفور ٹاون کا رہائشی تھامرنے والے شخص کی شناخت نعیم ولد سلیم مسیح کے نام سے ہوئی پولیس تھانہ دانیوال نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی جبکہ ایک ماہ میں نشہ کے باعث تیسری موت ہونے پر شہریوں محبوب، مقصود،شہباز، شہزاد، خاور،عدیل، عمران،عادل، کاشف، مزمل رانا و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو ناچاکی پر چار بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل حاصل پور فرحت رسول نے صحافیوں کو بتایاکہ حاصل پور کے نواحی گاؤں چک نمبر79فتح کے رہائشی دلبر حسین نے جس کا اکثر جھگڑا اپنی بیوی اور گھر والوں سے رہتا تھا دلبرداشتہ ہو کر اس نے گزشتہ رات گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے چند روز میں واضح رپورٹ آجائے گی۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق تھل کینال سے40ہیڈ چک نمبر 59ٹی ڈی اے میں لاش برآمدتفصیل کے مطابق تھل کینال سے40ہیڈ چک نمبر 59ٹی ڈی اے میں لاش برآمدہوئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد یعقوب کھوسہ بلوچ کے نام سے ہوئی جوکہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیامرحوم کافی عرصہ سے چکوک میں بھیک مانگ کرگزر بسر کرتا تھا۔ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجرملک محمد حسین نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نیلاش کو نہر سے نکال کر قانونی کارروائی کے ڈی ایچ کیوہسپتال بھکربھکر منتقل کردیا۔
حادثات