اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ کبھی متحد نہیں رہ سکتا،شوکت یوسفزئی

اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ کبھی متحد نہیں رہ سکتا،شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)  وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود اندرونی خلفشارکا شکار ہے، پہلی قیادت جیل دوسری بیمار ہے، مولانا میٹنگ میں اکیلے ہوں گے۔ پیر کو  خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کشمیر کازمیں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کھا و پیو موجیں اڑا  ومیٹنگ ہوگی، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ اپوزیشن خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے، پہلی قیادت جیل دوسری بیمار ہے، مولانا میٹنگ میں اکیلے ہوں گے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے کبھی متحد نہیں رہ سکتا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فضل الرحمان اسلام کے نام پر اسلام آباد کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں تیسرے نمبرکی قیادت ہوگی، اپوزیشن کی اے پی سی میں رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں۔
شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ آخر -