ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،مسافروں کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا

    ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،مسافروں کو گھنٹوں تاخیر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون سے آنے اور جانے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ 12تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی کوالاالمپور جانے والی پرواز 896،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی اسلام اباد سے آنے والی پرواز 654،پی آئی اے کی بنکاک سے آنے والی پرواز 897،پی آئی اے کی اسلام اباد سے آنے والی پرواز 653اورچائنہ ائیر کی گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037منسوخ کر دی گئیں۔ کویت سے آنے والی پرواز 501،تہران سے آنے والی پرواز 1195،اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241،ترکش ائیر کی استنبول سے آنے والی پرواز714،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758، ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471، گلف ائیر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764،دمام سے آنے والی پرواز 157،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،دمام جانے والی پرواز 158 اورگلف ائیر کی بحرین جانے والی پرواز 765تاخیر کا شکار رہیں۔علاوہ ازیں کراچی اور دوسرے شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔خیبر ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے، شالیمار ایکسپریس 2گھنٹہ،قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے،کراچی ایکسپریس 4گھنٹے،شاہ حسین 5گھنٹے،عوام ایکسپریس 2 گھنٹے،جعفر ایکسپریس 3گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،اکبر ایکسپریس 1گھنٹہ اورپاکستان ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
پروازیں،تاخیر

مزید :

صفحہ آخر -