عدنان سمیع خان نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا
ممبئی(آئی این پی) بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکارعدنان سمیع خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا۔ گلوکار کو سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح نے احساس دلایا کہ وہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر کوئی بیان دیں۔پاکستانی مداح نے عدنان سمیع خان کو کہا کہ اگر ان میں تھوڑی بھی احساس باقی ہے تو وہ کشمیر سے متعلق کوئی بیان دیں۔پاکستانی مداح کے جواب میں عدنان سمیع خان نے بھارت سے وفاداری نبھاتے ہوئے وادی کشمیر کو قابض بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔عدنان سمیع خان نے پاکستانی مداح کو جواب دیا کہ ضرورمقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور تم لوگوں کو ایسی چیزوں میں ناک نہیں ڈالنی چاہیے جن کا علم نہ ہو۔عدنان سمیع خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیے جانے پر انہیں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر مداحوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ بھارت اور نریندر مودی سے اپنی وفاداری نبھا رہے ہیں۔
عدنان سمیع خان