اداکارہ وماڈل عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں پذیرائی

اداکارہ وماڈل عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں پذیرائی
 اداکارہ وماڈل عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں پذیرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں شرکت،ناظرین کی جانب سے ذبردست پذیرائی اداکارہ وماڈل عریشہ خان نے مختلف ٹی وی چینلز کے جشن آزادی شوزمیں شرکت کی جن میں ان کی ڈریسنگ اور میک اپ کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا۔اینکرز اور ناظرین کے مطابق عریشہ خان اپنی خوبصورتی اورخوش لباسی کی وجہ سے تیزی سے کامیابی کی منازل طے کررہی ہیں اورناظرین کے دلوں میں گھر کرتی جارہی ہیں۔کچھ اینکرز نے ان سے میک اپ اور ڈریسزکے ڈیزائن بارے بات چیت کی اور ان کو سراہا بھی۔عریشہ خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو شوبز میں ان رہنا ہے تو آپ کو بننا سنورنا ہو گا۔
کیونکہ آپ اپنے فینز کے لئے ایک رول ماڈل بنتے ہو آپ کا میک اپ آپ کی چال ڈھال اور آپ کی ڈریسنگ ان میں ڈسکس ہو تی ہے پرستار آپ کو دیکھ کر آپ جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔عریشہ خان پرستاروں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ بیسٹ ڈیزائنرز سے اپنے لباس خصوصی طور پر سلوائے ہوتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ جازب نظر لگیں اس کے ساتھ وہ معروف بیوٹیشنز سے میک اپ کرواتی ہیں کیونکہ ایک ماہر بیوٹیشن ہی آپ کے چہرے کو اچھی طرح سے سمجھ سکتی ہے۔عریشہ خان نے مزید بتایاکہ وہ جلد اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک انٹرنیشنل فیشن شومیں شریک ہونے جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے ٹی وی ڈرامے کی ریکارڈنگز بھی جاری ہیں جو جلد آن ائیر ہوگا۔

مزید :

کلچر -