محکمہ پولیس حیدرآبادریجن میں برطرف اہلکاروں کی اپیلوں پرسماعت،سپریم کورٹ نے بھرتیوں سے متعلق شائع اشتہارات کی کاپی طلب کرلی

محکمہ پولیس حیدرآبادریجن میں برطرف اہلکاروں کی اپیلوں پرسماعت،سپریم کورٹ ...
محکمہ پولیس حیدرآبادریجن میں برطرف اہلکاروں کی اپیلوں پرسماعت،سپریم کورٹ نے بھرتیوں سے متعلق شائع اشتہارات کی کاپی طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محکمہ پولیس حیدرآبادریجن میں برطرف اہلکاروں کی اپیلوں پربھرتیوں سے متعلق شائع اشتہارات کی کاپی طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ پولیس حیدرآبادریجن میں برطرف 21 اہلکاروں کی اپیلوں پرسماعت ہوئی،محکمہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عدالتی حکم پراہلکاروں کوبرطرف کیاگیا،برطرف اہلکاروں کوفروری 2017 میں بھرتی کیلئے موقع دیاگیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کے شبہ میں برطرف کیاگیا،عدالت نے پولیس افسران سے استفسار کیاکہ بھرتی کیلئے کس تاریخ کواشتہاردیاگیا،عدالت نے بھرتیوں سے متعلق شائع اشتہارات کی کاپی طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ بھرتیوں کیلئے جاری اشتہارات کی کاپی پیش کی جائے۔