ہنگو؛پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان ٹریننگ سنٹر کا کہنا تھا کہ رائفل غلطی سے چلنے سے پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی ،واقعہ محض اتفاقی طور پر رونما ہوا ہے ۔
دوسری جانب آئی جی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا اورآر پی او کوہاٹ کو تین دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔