لسبیلہ سلنڈر دھماکے کے مزید2 زخمی چل بسے ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی

لسبیلہ سلنڈر دھماکے کے مزید2 زخمی چل بسے ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی
لسبیلہ سلنڈر دھماکے کے مزید2 زخمی چل بسے ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لسبیلہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لسبیلہ میں سلنڈر دھماکے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق علی الصبح لسبیلہ کے شہر بیلہ میں چونگی منی بس سٹاپ  پر ایک دکان میں گیس سلنڈر  پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ،  دھماکے میں 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ درجنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔ متعدد افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دکان کے قریب کھڑی  25 موٹر سائیکلیں جل گئیں  جبکہ 7 دکانیں تباہ ہو گئیں ۔ 

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں ،ہسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کے جسم  70 سے  90 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں ۔ جاں بحق افراد کی عمریں  20 سے  40 برس کے درمیان ہیں ۔