لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا
لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات،گٹکا فروشی،ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)لوہاری گیٹ عمران انوار کے مطابق گرفتار ملزمان میں اللّٰہ بخش، حارث، اکرام اور عثمان شامل  ہیں۔ملزمان کے قبضے سے آئس، چرس، شراب، ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں گٹکابرآمد کیا گیا ہے۔مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو مزید تفیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی فراز احمد نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -