سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل

سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل
سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل
سورس: @twitter/@msary20082000

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امام کعبہ الشیخ عادل اکلبانی کی ہیوی بائیک چالنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ پر ایک مداح کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں الکلبانی کو سڑک کے کنارے ہارلے ڈیوڈسن موٹر بائیک پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔ اس پر امریکی پرچم اور کئی دیگر نشانات لگے ہوئے تھے۔امام کلبانی کو ایک ٹی شرٹ اور جینز کی پینٹ پہنے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ جب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، تب سے سابق امام کعبہ کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، اس پر پوری عرب دنیا کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ 


ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ شیخ نے میری رائے میں کوئی حرام کام نہیںکیا ، لیکن ہم آئمہ خصوصاحر حرم کے اماموں کو ایک مخصوص لباس میں دیکھنے کے عادی ہیں اور ہم انہیں کسی اور طریقے سے دیکھنا قبول نہیں کرتے اور یہ غلط ہے۔

لباس کو لیکر جہاں عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے وہیں انکے چاہنے والوں کی بھی کمی نہیں، ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ ان کے لیے موٹرسائیکل چلانا ممنوع تونہیں ہے.