لکی مروت ؛تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)توانائی کے شعبے سےپاکستان کیلئے ایک بڑی خوشخبری آگئی،لکی مروت کے علاقے بیٹانی میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق لکی مروت میں تیل اور گیس کےذخائر کی دریافت کو پاکستان نے ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا،یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوا،منصوبے کی تکمیل میں پاک فوج نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی اور اسے کامیاب بنایا۔
لکی مروت گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی، یہ فیلڈ روزانہ 1000 بیرل تیل پیدا کرے گی،فیلڈ سے تقریباً 1کروڑ30لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی، مالی سال 2023-24کے اختتام تک مکمل پیداوار پر بچت 176ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی،منصوبے کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے پاک فوج دن رات محنت کرکے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے۔