ماضی کی مشہور ڈرامہ سیریل ”دن“ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سنٹر سے آن ایئر ہونے والی ماضی کی مشہور ڈرامہ سیریل ”دن“ ایک مرتبہ پھر ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس سیریل کو کو کچھ عرصہ پہلے دوبارہ ان ایئر کیا گیا تھا۔ جسے نئی نسل بھی پسند کررہی ہے۔ اس سیریل میں ریشم اور نبیل کو متعارف کرلیا گیا تھا جبکہ دیگر کاسٹ میں انیق ناجی‘ وسیم عباس ‘ بندیا‘ محمد قوی خاں‘ جمیل فخری‘ محمود اسلم اور افضال احمد قابل ذکر ہیں۔ ”دن“ کو ایوب خاور نے پروڈویس کیا تھا۔