عدم اعتماد آرہی ہے تو وزیراعظم‘اسد عمر کو معیشت یاد آگئی،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اسد عمر نے آج معیشت کے حوالے سے ٹویٹ کئے آج ان کو معیشت یاد آگئی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہے،یہ وہ وزیراعظم ہے جس نے کہا تھا کہ میرے خلاف کوئی ہاتھ کھڑا کرے گا تو خوش ہونگا، حکومت امپورٹ بڑھنے کی باتیں کررہی ہے امپورٹ 48کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے پچھلے سے پچھلے مہینے 260 ڈالر کا خسارہ گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں آج معیشت کے حوالے سے بات کرونگا خان صاحب معیشت میں ایٹم بم ڈال کر جارہا ہے 14 بلین ڈالرز کا قرض اس وقت خان صاحب لیں چکے ہیں ہیں یہ خان صاحب اور اسد عمر نہیں بتاتے ہر ہفتے تین سو ملین ڈالرز ضائع ہورہے ہیں ایکسپورٹ 25 بڑھایا ہے تو ان سے پوچھے امپورٹ کیوں بڑھا دی گئی خان صاحب جارہے ہیں تو سچ بول کر جائے جو مہنگائی کا بوجھ خان صاحب نے عوام پر ڈالا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم اور اسد عمر نے آج معیشت کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے آج ان کو معیشت یاد آگئی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سے پچھلے مہینے 260 ڈالر کا خسارہ کیا گیا ہے فروری میں 50 کروڑ ڈالر کا خسارہ کیا امپورٹ بڑھنے کی باتیں ہورہی ہے، امپورٹ 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ امپورٹ کیا ہے ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کا ہوا، جو پچھلے مہینے سے 20 فیصد زیادہ ہے 27 سو کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ی تجارتی خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے جس نے پاکستان کا بانڈ خریدا تھا وہ نقصان کررہا ہے کھانے کی تیل کی قیمتیں 50 فی صد بڑھ گئی ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں 18 فی صد بڑھی ہے 22 ہزار ارب روپے قرض خان صاحب نے بڑھا دیانواز شریف کے منصوبوں پر خان صاحب اور شہبازشریف کے منصوبوں پر بزدار نے تختیاں لگائی ان تین سالوں میں کوئی نیا منصوبہ نہیں لیں کر آئے خان سب اب ٹویٹ کرنے سے باز آجائے۔
مفتاح اسماعیل