ٹیوب ویل مالکان کا میپکو ٹیم پر حملہ،پولیس کا فوری ایکشن
ملتان،ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ)80 لاکھ سے روپے سے زائد کے نادہندہ دو ٹیوب ویلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جانے والی محکمہ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
واپڈا ٹیم پر ٹیوب ویل مالکان کا 100 ساتھیوں سمیت دھاوا، پوری ٹیم کو یرغمال بنالیا، چار گھنٹے تک محبوس کیے رکھا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، انتظامیہ اور ٹیوب ویل مالکان کے درمیان مذاکرات کے بعد محبوس ملازمین کو رہا کرالیا گیا، پولیس تھانہ وہوا نے واپڈا ملازمین کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ڈی او میپکو وہوا ناصر حمید نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی میپکو ٹیم جس میں ایس ڈی او میپکو رورل تونسہ شریف اشفاق خان، ایس ڈی او سٹی تونسہ شریف عمر احمد، لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ غلام مرتضیٰ، لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ محمد یعقوب، لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ حافظ محمد بشیر، اور لائن سٹاف کے ہمراہ بسلسلہ ریکوری CP-114 ٹیوب ویل بنام جلو ولد خیر محمد جس کا واجب الادا بل ماہ مارچ 667993 روپے اور جو کہ محکمہ واپڈا کا کل 2574463 کا کافی عرصہ سے نادہندہ ہے اور ٹیوب ویل بنام غلام رسول ولد احمد خان جس کا واجب الادا بل ماہ مارچ 1505431 اور کل 5468201 روپے کا کافی عرصہ سے نادہندہ ہے کے ٹرانسفارمر اتار کر واپس میپکو دفتر وہوا آرہے تھے کہ راستہ میں بستی باطلہ کے مقام پر ٹیو ب ویل مالک غلام رسول ولد احمد خان مسلح کلہاڑی، محمد رمضان ولد احمد خان مسلح پسٹل، کرامت ولد محمد رمضان مسلح پسٹل، عنایت اللہ ولد غلام رسول، شفقت اللہ ولد ہدایت اللہ، عبدالحکیم ولد عبدالرحمٰن، محمد شعیب ولد غلام رسول، عبدالرزاق ولد غلام رسول، عدنان ولد محمد رمضان، سعداللہ ولد محمد رمضان، کامران ولد محمد رمضان، انعام اللہ ولد محمد رمضان، نعمت اللہ ولد غلام رسول جو کہ موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر پر سوار تھے نے ان کی گاڑی کے سامنے ٹریکٹر کھڑا کرکے انہیں روک لیا اور موبائل فون پر کال کرکے اپنے ایک سو سے زائد ساتھیوں کو بلالیا جنہوں نے میپکو سٹاف کو یرغمال بنالیا اور زدوکوب کرنا شروع کردیا اور چار گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور زبردستی ٹرانسفارمر چھین لیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے چار گھنٹوں بعد میپکو حکام کی جان بخشی کرائی پولیس تھانہ وہوا نے ایس ڈی او کی درخواست پر ایک سو سے زائد افراد کے خلاف زیر دفعہ 506/B, 353, 86i, 342, 148, 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکشن