ملتان:کنزیومرکورٹ،ناقص فرنیچر تیار کرنے پر کاریگر کو نوٹس
ملتان (خصو صی رپورٹر)پریذائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ ملتان محمود ہارون خان نے ناقص فرنیچر تیار کرنے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
والے شخص کے خلاف لاکھوں روپے ہرجانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں محمد عرفان احمد نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے طلحہ اقبال سے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے فرنیچر تیار کرایا، غیر معیاری فرنیچر نکلنے پر بیٹی کو سسرال میں ندامت کا سامنا کرنا پڑا جس پر اسے اور بیٹی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے سے اسے شدید ذہنی اور جسمانی طور نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے اس لیے انہیں 6 لاکھ 40 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
نوٹس