بلاول کی دھمکی اپوزیشن کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کی دھمکی اپوزیشن کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہا ہے کہ بلاول کا او آئی سی کے اجلاس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دینا اپوزیشن کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے اقدام کو کمزورکرنا چاہتے ہیں۔
شبلی فراز