سیالکوٹ میں پاک فوج کے اسلحہ ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے حادثی طور پر لگی: آئی ایس پی آر

سیالکوٹ میں پاک فوج کے اسلحہ ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے حادثی طور پر لگی: آئی ...
سیالکوٹ میں پاک فوج کے اسلحہ ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے حادثی طور پر لگی: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ سیالکوٹ گریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگنے کے باعث واقعہ پیش آٰیاہے جو کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثاتی طور پر لگی۔

 آئی ایس پی آر نے بیان میں کہاہے کہ اسلحہ شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی لیکن موثر اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہواہے ، آگ پر قابو پا لیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سیالکوٹ صبح سویرے سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہواہے جس میں شہریوں کی جانب سے مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں، ویڈیو ز میں دھماکے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور اب معاملے پر پاک فوج کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -