اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو بلالیا گیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مار چ کو طلب کر لیا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مار چ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔