”منحرف ہونے والے اراکین تاحیات نااہل ہوں گے “فواد چوہدری نے بیان جاری کر دیا 

”منحرف ہونے والے اراکین تاحیات نااہل ہوں گے “فواد چوہدری نے بیان جاری کر ...
”منحرف ہونے والے اراکین تاحیات نااہل ہوں گے “فواد چوہدری نے بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ہونے والے تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ہونے والے ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے، جب کہ مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -