31مارچ تا2اپریل عیدکی چھٹیاں،وفاقی،پنجاب حکومت کانوٹیفکیشن
لاہور (جنرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویڑن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔دوسر ی طر ف پنجاب حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔،نوٹیفکیشن کے مطابق 31مارچ تا2اپریل تک عیدکی 3چھٹیاں ہوں گی، وفاق میں ہفتہ،اتوارشامل کرکے عیدپر5چھٹیاں ہوں گی۔چھٹیوں کا اعلان 29 روزوں کے حساب سے کیا گیاہے۔ اور 29 روزوں کے مطابق عید 31 مارچ کو بنتی ہے اور اگر چاند نظر نہ آیا تو عید کی چھٹیا ں صرف دو ہوں گی۔ ہفتہ اتوار کی چھٹیاں بھی ان اداروں میں ہیں جہاں پر ہفتے کی چھٹی ہوتی ہے۔ پنجاب کی حدود میں بیشتر ادارے ایک روزہ چھٹی کرتے ہیں اس لیے ان کو بمشکل چار چھٹیاں ملیں گی۔ وفاقی حکومت نے بھی 29 روزوں کے مطابق 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاق کے اداروں میں ہفتے اتوار کی دو روزہ چھٹیاں ہوتی ہیں اس لیے ان اداروں کے ملازمین کو 5 چھٹیاں میسر ہوں گی
عیدکی چھٹیاں